بعض جماعتیں وہی لیول پلیئنگ فیلڈ مانگ رہی ہیں جو 2018 میں انہیں ملی،آفتاب شیر پاؤ


پشاور(صباح نیوز) قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پا ؤ نے کہاہے کہ بعض سیاسی جماعتیں لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات کر رہی ہیں، وہ وہی لیول پلیئنگ فیلڈ مانگ رہی ہیں جو 2018 میں انہیں ملی۔

ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے آفتاب احمد خان شیر پا ؤنے کہا ہے کہ الیکشن کے لیے ماحول سازگار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کا حصہ بنے لیکن وزارت نہیں لی، پی ڈی ایم آ کرحکومت نہ سنبھالتی تو ہم ڈیفالٹ کر جاتے۔

آفتاب شیر پاؤ کا کہنا ہے کہ جے یو آئی اور اے این پی سمیت پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں سے بات چیت جاری ہے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ ضلعی سطح پر ہی کی جائے گی۔

قومی وطن پارٹی کے چیئرمین نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم یہی سمجھتے ہیں کہ پہلے الیکشن میں عوامی نمائندے نہیں آئے، پی ٹی آئی نے 9 سال حکومت کی اس میں صوبے کو بگاڑ دیا، نگراں حکومت میں جو بیٹھے ہیں وہ اس کے لیے کام کریں۔