سینٹرل جیل کرک میں قیدیوں پر تشدد، ویڈیو وائرل،اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سمیت 16 اہلکار معطل


 کرک(صباح نیوز)خیبر پختونخوا کے شہر کرک کی سینٹرل جیل میں قیدیوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کی موجودگی میں قیدیوں پر تشدد دیکھا جاسکتا ہے۔قیدیوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی آئی جی جیل خانہ جات عثمان محسود نے فوری واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا۔واقعے پر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ عالمگیرخان سمیت 16 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔واضح رہے قیدی شاہد ایاز اور محمدافنان سے آئس برآمد کرنے کا دعوی کیا گیا تھا۔