سری نگر:ادھمپور میں سڑک حادثے میں بھارتی فوج کا ایک لیفٹیننٹ کرنل ہلاک ہو گیا ہے۔
بھارتی فوج کا لیفٹیننٹ کرنل کے سدھارتھ نارائن جو چندی گڑھ سے ادھمپور جاتے ہوئے لاپتہ ہو ا تھاکی جیپ ادھم پور کے قریب دھار روڈ پر درسو کے قریب گہری کھائی میں گرنے سے ہلاک ہو گیا ۔
کے سدھارتھ نارائن ہیڈ کوارٹرز ایئر فورس سٹیشن ادھمپور میں تعینات تھا۔بھارتی دفاعی ترجمان نے کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل اتوار کو چندی گڑھ سے ادھم پور جا رہا تھا کہ اس دوران لاپتہ ہو گیا۔ پیر کو ان کی یونٹ کے اہلکاروں نے تلاش شروع کر دی اور اس دوران انکی گاڑی گزشتہ شام درسو کے قریب گہری کھائی میں پڑی ہوئی ملی۔
لیفٹیننٹ کرنل کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد آبائی شہر روانہ کر دی گئی۔دریں اثناضلع کپواڑ ہ کے علاقے دار پورہ میں ایک 55سالہ شخص موٹر سائیکل کی ٹکر لگنے کے باعث جاں بحق ہو گیا۔