پلندری(صباح نیوز) ضلع سدھنوتی کے علاقے بلوچ بیٹھک اعوان آباد سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوسٹر حادثے کا شکار ہو گئی ،23افراد جاں بحق اورمتعددزخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع سدھنوتی کے علاقے بلوچ بیٹھک اعوان آباد سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوسٹر صبح نوبجے منجھاڑی کے قریب انڈیا موڑ پرمسافر کوسٹر گہری کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں ڈرائیورکنڈیکٹرسمیت23افراد جاں بحق اورمتعددزخمی ہو گئے ۔
جاں بحق ہونے والوں میں بچے عورتیں بھی شامل ہیں۔مقامی افراد نے اور ریسکیواہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ۔
مسافر بس میں 28افراد سوار تھے۔ زخمیوں اور نعشوں کو کوٹلی کے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر پانچ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔