دہشتگردوں کا جانی خیل فوجی چوکی پر حملہ، ایک جوان شہید


راولپنڈی(صباح نیوز) خیبر پختونخوا کے بنوں کے علاقے جانی خیل میں دہشت گردوں کی جانب سے فوجی چوکی پر حملہ کیا گیا اور فائرنگ سے ایک جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق دہشت گردوں نے جانی خیل کے مقام پر فوج کی چوکی پر حملہ کیا ، دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے سپاہی سرفراز علی وطن پر قربان ہوگیا۔

دہشت گروں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 26 سالہ سپاہی سرفراز علی کا تعلق وہاڑی سے ہے۔ دہشتگردوں نے 13 اور 14 جنوری کی رات فوجی چوکی پر حملہ کیا جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ پر سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔