پشاور، 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ


پشاور(صباح نیوز)پشاور میں ایک مہینے کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ ماہ 2700 روپے میں ملنے والا تھیلا اب 2900 روپے میں مل رہا ، قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے غریبوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

دوسری جانب آٹا ڈیلروں نے گندم کی قیمتوں میں اضافے کو بڑی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے گندم کی قیمت میں اضافہ کیا جس کی وجہ سے آٹا مہنگا ہو گیا ، ڈیلرز نے کہا کہ آنے والے دنوں میں آٹے کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔