کراچی(صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ نااہل حکومت کا بجلی کی قیمتوں 4 روپیہ 30 پیسہ فی یونٹ اضافہ شرمناک عمل ہے اور عمران خان عوام کے جیب پر ڈاکے مار رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان آئی ایم ایف کے قصاب بن چکے ہیں جس کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے
ان باتوں کا اظہار آج انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا۔ شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان مزید اقتدار میں رہے تو لوگوں کو ایک بلب جلانے کیلئے اپنے برتن بیچنے پڑیں گے اور21 جنوری کو کسان مارچ عمران کے اقتدار کی بنیادیں ہلادیگا۔
انہوں مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں 27 فروری کو لٹیرے وزیراعظم کے خلاف ملک بھر میں لانگ مارچ ہوگا اورلانگ مارچ کے اسلام آباد پہنچنے کے بعد عمران خان کا احتساب ہوگا جبکہ حکومت نے اسٹیٹ بنک کو آئی ایم ایف کے حوالے کردیا گیا ہے حکومتی ممبران اسمبلی کا احتساب انکے حلقوں کے عوام کرینگے۔
شازیہ مری نے کہا کہ عوام کو امید تھی کہ عمران خان آئی ایم ایف کے پاس جانے کی بجائے خودکشی کریں گے مگرعمران خان عوام پرمہنگائی کی بمباری کر رہے ہیں ۔