اسسٹنٹ رجسٹرار انجینئرنگ کونسل عاصم لانگ کے اہلیہ سمیت قتل کے خلاف انجینئرز احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے

اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان انجینئرنگ کونسل کے اسسٹنٹ رجسٹرار انجینئرعاصم لانگ کے اہلیہ سمیت قتل کے خلاف انجینئرزاحتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے ۔پاکستان انجینئرنگ کونسل کے رہنماؤں نے کہا ہے ان کے ساتھی کو دہشت گردی کی سفاک واردات میں  فائرنگ کر کے اہلیہ سمیت قتل کردیا گیا ۔

انجینئرعاصم لانگ کو اسلام آباد کے نواحی علاقے بہارہ کہومیں  اس وقت قتل کردیا گیا جب وہ فیملی کے ہمراہ گھر جارہے تھے ڈیڑھ سالہ بیٹی معجزانہ طور پر زخمی حالت میں محفوظ رہی جبکہ اہلیہ ردائے نورموقع پر جاں بحق ہوگئیں۔پاکستان انجینئرنگ کونسل  کی طرف سے بڑی تعداد میں  کونسل  کے ارکان  انجینئرز نے نیشنل پریس کلب کے سامنے  متذکرہ واقعہ کے خلاف احتجاج کیا ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے ۔

انجینئرزعارف خان ملک محمداقبال،اظہرالاسلام ،اعجازحسین انصاری سمرین حسین ،عمران چیمہ اشفاق حسن شاہ مقرب اقبال  اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  انجینئرعاصم لانگ کو اہلیہ کو بیدری سے قتل کردیا گیا  جس کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ مظاہرے میںپاکستان انجینئرنگ کونسل کے ملازمین کنٹریکٹرایسوسی ایشن پاکستان  کے کئی ارکان بھی شریک ہوئے۔ متعلقہ وفاقی اداروں سے مطالبہ ہے کہ  واقعہ کی جامع تحقیقات کی جائیں اور فوری طور پر قاتلوں کو گرفتار کرکے قراروزقع سزا دی جائے، سفاکانہ قتل کیس کی پیروی کے لئے   چیئرمین پی ای سی نے اعلی سطح کی کمیٹی قائم کردی ہے۔اعلی حکومتی عہدیداران سے ملاقاتیں کی جائیں گی ۔

ڈاکٹر وکلا کے برد پہلا موقع پے کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے ارکان بھی احتجاج کے لئے سڑکوں پر نکل آئے۔ انجینئرز کے  ملک گیراحتجاج کی دھمکی دی گئی ہے ۔چیف جسٹس آف پاکستان سے اس سفاک واردات کو ازخودنوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے جب کہ قاتلوں کی  گرفتاری تک احتجاج جاری رکھنے اور منصوبوں پر کام بند کرنے کا انتباہ بھی کیا گیا ہے  کہا گیا ہے کہ  سڑکیں بنانے والے انجینئرز آج خود احتجاج کے لئے ان سڑکوں پر آگئے ہیں پہلا موقع ہے کہ انجینئرز  مظاہروں مجبورہوگئے اور ینگ انجینئرز  شدیداحتجاج کے لئے تیار ہیں جن کو فل الحال روکا گیا ہے ۔