عمرکوٹ ،اہلیہ سے ناراضگی،شوہر نے 3 بچوں سمیت خودکشی کرلی


عمرکوٹ (صباح نیوز)سندھ کے ضلع عمرکوٹ میںاہلیہ سے ناراضگی پرشوہر نے 3 بچوں سمیت خودکشی کرلی،علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔

پولیس کے مطابق واقعہ پلی موڑ سٹاپ پر پیش آیا جہاں درخت سے لٹکی چار افراد کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس نے بتایا کہ لاشیں چمن کولہی نامی شخص اور اس کے تین بچوں کی ہیں۔ بچوں کی عمریں 4 سے 8 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں، لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

پولیس کے مطابق علاقہ مکینوں نے بتایا کہ اہلیہ اور شوہر کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد ناراضگی پر شوہر نے بچوں کو پھانسی دینے کے بعد خودکشی کرلی۔پولیس نے کہا کہ واقعہ کی خود کشی سمیت مختلف پہلوئوں سے تحقیقات کا عمل جاری ہے۔