بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور کارکنان کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں، اسد قیصر


اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور کارکنان کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں ۔

ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ اسلام آباد سے میرے بھائی عدنان خان کو بھی گرفتار کر لیا گیا، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور کارکنان کی گرفتاریوں کی مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم گرفتاریوں سے ہم ڈرنے والے نہیں۔اسد قیصر نے کہا کہ ڈی چوک میں احتجاج اور بانی پی ٹی آئی کے اگلے حکم کا انتظار کریں گے۔