فیصل آباد(صباح نیوز) محکمہ زراعت کی ٹیموں نے تحصیل تاندلیانوالہ میں 2 گوداموں پر چھاپے مارکر ذخیرہ کی گئیں سونا یوریا کھاد کی 880 بوریاں قبضہ میں لے لیں۔
ترجمان کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع)خالد محمود کی زیر نگرانی ٹیموں نے اطلاع ملنے پر گڑھ فتح شاہ تاندلیانوالہ میں غیر منظور شدہ ڈیلرعلی شاہ کے گودام سے 550 بوریاں جبکہ دوسری کارروائی میں 330 بوریاں قبضہ میں لے لیں جو بلیک مارکیٹنگ کی غرض سے ذخیرہ کی گئی تھیں۔
ٹیموں نے دونوں گودامز سیل کرکے قبضہ میں لی گئی کھاد کی بوریاں سرکاری نرخ 1768 روپے فی بوری کے حساب سے کسانوں میں اپنی نگرانی میں فروخت کرادیں جبکہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فرٹیلائزرکنٹرول آرڈر کے تحت مزید ایکشن بھی لیا جائے گا۔