پشاور(صباح نیوز)خیبرپختونخو ا اسمبلی کا اجلاس اراکین کی عدم دلچسپی کے باعث کورم کی نذر ہو گیا ۔سپیکر نے حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے غیر حاضر ہونے پر اجلاس ملتوی کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر محمود جان کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں اراکین اسمبلی کی عدم دلچسپی کے باعث کرسیاں خالی رہیں ۔
رکن اسمبلی ثوبیہ شاہد نے کورم کی نشاندہی کرائی ۔اس دوران گھنٹیاں بجائیں گئیں جبکہ سپیکر نے اجلاس پانچ منٹ کیلئے ملتوی کر دیا ۔اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو اراکین کی تعداد 19رہی ۔اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران اراکین کی عدم موجودگی کے باعث سوالات بھی لیپس ہو گئے ۔
اجلاس میں اراکین اور صوبائی وزراء کی عدم موجودگی سے نا صرف بل کی منظوری بلکہ تحریک التواء پر بھی بحث نہ ہو سکی ۔خیبرپختونخو ا اسمبلی کا اجلاس بروز پیر دوپہر دو بجے تک ملتو ی کر دیاگیا ۔