پشاور(صباح نیوز)تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات (افیون) سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ واجد خان کو اطلاع ملی تھی کہ موٹر کار کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی جس پر ایس ایچ او واجد خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ رنگ روڈ دیگر کالونی چوک میں ناکہ بندی کرکے ایک مشکوک موٹر کار کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 55 کلوگرام سے زائد افیون برآمد کرلی ۔
کارروائی کے دوران گاڑی میں موجود دوملزمان طاہر اور طارق کو بھی گرفتار کرلیا جن کا تعلق ضلع خیبر سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا جن کے موبائل فونز سے اہم شواہد اور ڈیٹا بھی حاصل کر لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔