وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کل سوات پریس کلب میں نو منتخب کابینہ سے حلف لیں گے


سوات (صباح نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کل جمعہ 14 جنوری کو سوات پریس کلب میں نو منتخب کابینہ سے حلف لیں گے،

وزیراعلیٰ محمود خان کے ہمراہ ان کے معائون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف اور سیکرٹری انفارمیشن ارشد خان کے علاوہ دیگر ذمہ دار بھی ہوں گے ، حلف برداری کی تقریب کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں،

وزیر اعلیٰ سوات پریس کلب، یونین آف جرنلسٹس اور ایگزیکٹیو کونسل کے ممبران سے حلف لیں گے ،قبل ازیں وزیر اعلیٰ محمود خان ڈینٹل کالج سوات کی افتتاحی تقریب  میں شرکت بھی کریں گے۔