عوام النا س کو ہر سطح پر امریکی یہودی مصنوعات بائیکاٹ مہم کو تیزکرنا چاہیے.مولانا عبدالحق ہاشمی

 کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ عوام النا س کو ہر سطح پر امریکی یہودی مصنوعات بائیکاٹ مہم کو تیزکرنا چاہیے اس بائیکاٹ سے جہاں ایک طرف فلسطین وانسانیت دشمن اسرائیل کو نقصان ہوگادوسرااگر نیت ٹھیک ہوتورزق وکاروبارمیں بھی اضافہ وبرکت رہے گی غزہ پر بارودکی بارش اور مسلم حکمرانوں کی غفلت خاموشی نے امت مسلمہ کو مایوس اور امریکی واسرائیل کو خوش کر دیا ہے امریکی غلامی کے بجائے اللہ کی غلامی میں دنیاوآخرت کی کامیابی وترقی ہے ۔اللہ تعالیٰ نے صاف بتادیا کہ کفار مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے اس کے باوجود امریکی غلامی پر مطمئن ہونے والوں کی معیشت تجارت تباہ وبربادہیں لیکن امریکی دبائو کی وجہ سے غلامی سے نکل نہیں سکتے ۔میڈیا پر پاک افغان تعلقات خراب ،ایک دوسرے کا دشمن بنانے کی پالیسی تباہ کن ہے ۔سیکورٹی فورسزوحکمرانوں کو افغانوں سے رویہ ٹھیک کرنا ہوگا زبردستی دھکے دیکر نکالنے ،نقصان دیکربے عزت کرناکہاں کا انصاف ہے۔چمن دھرنے کو سنجیدہ لیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ امت مسلمہ کا فلسطین پر احتجاج اور امریکی اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ خوش آئندہے کاش مسلم حکمرانوں کے پاس بھی ایسا جذبہ ہوتا توآج امت مسلمہ کی سرزمین ووسائل پر کفار قابض نہ ہوتے ۔بجلی گیس قیمتوں میں بدترین اضافہ عوام کو زندہ درگور کرنے کی پالیسی ہے گیس پائیپوں سے غائب بجلی تاروں میں نہیں مگر ٹیکسزسے بھری بھاری بلزتواترکیساتھ آرہے ہیں عوام ٹیکسزدینے کیلئے تیار مگر حساب بھی مانگ رہے ہیں کہ قوم کے خون پسینے کی کمائی کہاں خرچ ہورہی ہے بدقسمتی سے حکمران ٹیکس تو لگارہے ہیں گیس بجلی قیمتوں میں بھی اضافہ کر رہے ہیں لیکن حکومتی سطح پر قناعت سادگی بچت دیانت داری نہ ہونے کے برابرہے ۔جماعت اسلامی حکومت میں آئیگی تو اس قسم کی لوٹ مار کا خاتمہ ہوگا۔مافیازکے حکومت میں صرف لٹیرے خوش ومالامال ہوتے ہیں عوام کی کسی کوکوئی فکر نہیں ہوتی ۔ امریکی آشیربادسے اسرائیلی دہشت گردی کی وجہ سے غزہ فلسطین میں بچوں مائوں بہنوں کا خون بہہ رہا ہے ۔ مسلم حکمران ،سپہ سالار کرسی بچانے مراعات کی حصول میں مگن ہے۔ عوام الناس اسرائیلی امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ،یہودی دہشت گردی کے شکار فلسطینی مسلمانوں کیلئے الخدمت فائونڈیشن کے فلسطین ایمرجنسی فنڈزمیں دل کھول کر عطیات دیں ۔افغان مہاجرین کے حوالے سے حکومت کی پالیسی نفرتوں ،تعصب میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔ جماعت اسلامی مظلوم فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف بھر پورآوازبلند کر رہی ہے اور فلسطینی عوام کیلئے عطیات بھی جمع کرنے کیساتھ وہاں امدادی ٹیم بجھوائی گئی ہے علاج ومعالجہ جاری ہیں#