جنوبی افریقہ نے بھی اسرائیل سے تمام سفارت کار واپس بلا لیے

کیپ ٹاؤن (صباح نیوز ) جنوبی افریقہ کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کی صورت حال پر تشویش کے اظہار کے لیے اسرائیل سے اپنے تمام سفارت کار واپس بلا لیے ہیں ۔  جنوبی افریقہ کے صدراتی دفتر کے ایک عہدیدار کھمبودزو نتشوینی نے مشاورت کے لیے واپس بلا رہی ہے۔ اس سے قبل غزہ میں اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف انسانیت سوز کارروائیوں پر احتجاج کرتے ہوئے اردن، چلی ، کولمبیا ، کویت ، ترکیہ اور کئی دوسرے ممالک   اسرائیل سے اپنے سفیروں کو واپس بلانے کا اعلان  کر چکے ہیں