انقرہ + غزہ(صباح نیوز)ترکیہ نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا فلسطین نے اسرائیل سے ترک سفیر واپس بلانے کا خیرمقدم کیا ۔ ترکیے نے تل ابیب سے اپنا سفیر واپس بلا لیا۔سرکاری بیان کے مطابق اسرائیل، کی طرف سے جنگ بندی قبول نہ کرنے ،
غزہ میں عوام پر مسلسل حملوں کی تسلسل اور مسلسل انسانی امداد کی داخلے کی اجازت نہ دینے اور غزہ میں انسانی المیہ پیدا کرنے پر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے اورنے تل ابیب سے اپنا سفیر واپس بلا لیا گیا ہے۔فلسطینی وزارت خارجہ نے ترکیے کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی نہ ہونے پر اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔