اسلام آباد (صباح نیوز) جے یو آئی (ف) نے کے پی کے، میانوالی بیس اور بلوچستان میں دھشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے ۔دعا ہے کہ اللہ کریم شہدا کی شہادتوں کو قبول فرمائے آمین ۔ترجمان جے یو آئی نے کہا ہے کہ پاک فوج اور عوام پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملوں کی مذمت کرتے ہیں دہشت گرد کاروائیوں میں ملوث عناصر کسی ہمدردی کے مستحق نہیں ۔ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ،یہ مذہب کے بھی دشمن ہیں اور ملک کے بھی ۔ انتخابات سے قبل امن وامان کی صورتحال پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے ۔ دعا ہے کہ اللہ کریم زخمیوں کو جلد شفا عطا فرمائے ۔
Load/Hide Comments