بلاول کی نیوزی لینڈ کے کیخلاف شاندار جیت پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد

کراچی (صباح نیوز)چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے نیوزی لینڈ کے کیخلاف شاندار جیت پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ کپتان بابر اعظم اور فخر زمان نے یادگار کھیل کا مظاہرہ کیا، مضبوط ٹیم کے ایک بڑے ہدف کے تعاقب میں فخر زمان کی جارحانہ سنچری ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ کی دیگر تمام ٹیموں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ کر حریف کو شکست دے گا اور پھر فائنل میچ کی جیت بھی شاہینوں کے نام ہو گی۔