انتخابات سے قبل صدر علوی کو متنازعہ کردار کے باعث مستعفی ہونا چاہئے. ترجمان جے یو آئی

اسلام آباد (صباح نیوز)صدر عارف علوی کا اپنے منصب پر رہنا ملک اور آئین کے لئے نقصان دہ ہے ۔اس امر کا اظہار ترجمان جے یو آئی (ف) اسلم غوری نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ  عارف علوی نے صدر کے منصب کو مذاق بنایا ہوا ہے۔

تحریک عدم اعتماد کے بعد اسمبلی کی تحلیل ہو یا انتخابات کی تاریخ صدر کا کردار  متنازعہ رہا ہے  ہر فتنہ و فساد میں پی ٹی آئی ذہنیت بنیادی کردار ادا کرتی ہے ۔ترجمان جے یو آئی  نے کہا ہے کہ انتخابات سے قبل صدر علوی کو مستعفی ہوجانا چاہئے ۔عارف علوی کے جرائم کی بنیاد پر ان کو ایوان صدر کی بجائے اٹک قلعہ میں ہونا چاہئے ۔