کوئٹہ(صباح نیوز)ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے ممبرجماعتوں کے قائدین کا اہم سہ ماہی اجلاس مجلس وحد ت المسلمین کے دفتر میں زیر صدارت صوبائی صدر مولاناعبدالحق ہاشمی منعقدہوااجلاس میں ممبرجماعتوں جماعت اسلامی ،جمعیت علماء پاکستان ،پاکستان مرکزی مسلم لیگ،جماعت اہل سنت ،مجلس وحدت المسلمین ،جماعت اہل حدیث،شیعہ علماء کونسل ،جمعیت اتحادالعلماء ،مرکزتحفظ ختم نبوت ،تنظیم اسلامی ،تحریک خلافت پاکستان ،انجمن طلباء اسلام کے رہنمائوں سید مومن شاہ جیلانی ،سیدمفتی ہاشم موسوی ،پیر سید حبیب شاہ چشتی ،ڈاکٹرعطاء الرحمان ،مولاناعبدالکبیر شاکر، مولاناانوارالحق حقانی،ذاکر حسین ،سیدفیروزشاہ جیلانی ، سہیل اکبر شیرازی،محمدیونس ،عبدالمجید سربازی،خلیل الرحمان،ولایت حسین جعفری ،ڈاکٹرمحمد موسیٰ حسینی،محمد ادریس ،سید مظفر عباسی،سید محمد رضااخلاقی،اقتداراحمد ،مولانا اعجازالحق ،محمد طاہر کھیتران ودیگر نے شرکت کی ۔
اجلاس میں غزہ پر امریکی آشیرباد سے اسرائیلی بمباری ،مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی پر دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکمران اسرائیل کے خلاف اورمظلوم فلسطینیوں کے حق میں میدان میں آئیں ، صرف مذمتی بیانات کی وجہ سے چند دنوں میں غزہ میں دس ہزارہوگئی دنیا کے بڑے دہشت گردامریکی اپنی ناجائزاولاد اسرائیل کی کھل کر پشت پناہی کرکے امداد دے رہاہے جبکہ مسلم حکمران وسپہ سالارصرف مذمتی بیانات پر اکتفاکیے ہوئے ہیں جو باعث شرم ہے ۔ ملی یکجہتی کونسل نے تارکین کوچالیس سال سے مہمان بناکر اب اس چالیس سالہ قربانی پر پانی پیرکرایک ماہ کے نوٹس پرمہاجرین کوبے عزت کرکے ،رشوت لیکر زبردستی دکھے دیکرنکالنے کی مذمت کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہالحمداللہ مسلم حکمرانوں کے برخلاف پوری امت مسلمہ فلسطین غزہ پراسرائیلی دہشت گردی کی مذمت کر رہی ہے اور اس ظلم دہشت گردی کے خلاف میدان عمل میں احتجاج کر رہی ہے امت مسلمہ احتجاج ہی کر سکتی ہے اسرائیل کے خلاف جہاداسرائیل پر حملہ مسلم حکمران ،سپہ سالاروں کا کام ہے۔آج امت مسلمہ مسلم غلام حکمرانوں کی وجہ سے پریشانی ومشکلات میں گھیرے ہوئے ہیں ۔58مسلم وسائل اسلحہ وافواج سے مالامال ممالک چھوٹے دہشت گردملک اسرائیل کو جواب نہیں دے سکتے ۔
ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور دنیا بھر میں ہر ظلم وجبر کے خلاف اور مظلوم کیساتھ ہے۔ ملک میں بدعنوانی کیساتھ ساتھ بدامنی بھی عروج پر ہے ۔بدقسمتی سے حکمرانوں کو اقتدار اور ذاتی مفادات عزیزہے انہیں عوامی مسائل مشکلات اورپریشانیوں سے کوئی سروکار نہیں ۔عوام کرب وازیت کاشکار حکمران ارباب اقتدارسیکورٹی ادارے نااہل ،عوام کی جان ومال کی حفاظت میں ناکام ہوئے ہیں مقتدر قوتیں چوروں لٹیروں بدنام لوگوں کواقتدار میں لانے اور نکالنے والا تماشہ بند کریں عوام کو تحفظ دیں۔ بدقسمتی ،حکومتی نااہلی غفلت وکوتاہی سے فتنہ فساد،نفرت ،دہشت وخوف اور ظلم کرنے والے آزاد،عوام پریشان غیر محفوظ ہیں ۔ ملی یکجہتی کونسل قوم کو متحد کرکے ہر ظلم وجبر کے خلاف توانا متحدہ آوازبنے گی منبر ومحراب کے ذریعے یکجہتی واتحاد کومزید تقویت دیں گے ۔اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید مومن شاہ چشتی،مولانا عبدالکبیر شاکر ،پیر سیدحبیب اللہ شاہ چشتی ،مولانا انوارالحق حقانی ،ڈاکٹرعطاء الرحمان ، سید محمد رضااخلاقی،محمد ادریس مغل ،طاہر حبیب ،سید نورالحق ایڈوکیٹ ،اقتداراحمدخان نے کہاکہ سب کو ملکر دہشت گردوں ،ظلم وجبرکے خلاف متحدہونے کی اشدضرورت ہے افغانستان سے تعلقات دوستانہ رکھنا لازمی ہے پاکستان کو ہمسائیہ ممالک سے ہر صورت تعلقات بہتر کرنا ہوگا صرف چین ہمسائیہ نہیں ایران افغانستان بھی ہمسائیہ ہیں زبردستی ،دھکے دیکر بے عزت کرکے دل میں نفرتیں ڈال کر افغانوں کونکالنا دانشمندی نہیں۔ بارڈرزپرباب دوستی کے گیٹ تو بنادیے مگر نفرتوں ،تعصب کو ختم کرنے کیلئے کوئی پلان نہیں ہمسائیوں کو دشمن بنانے کی پالیسی نقصان دہ ہے افغان مہاجرین کو تنگ کرنے کے بجائے سہولت ومزیدوقت ،آسانی دیکر عزت واحترام سے رخصت کیا جائے تواچھے تعلقات کیلئے بہتر ہوگا