لاہور(صباح نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل سماعت کے لئے مقرر کر دی۔لاہور ہائی کورٹ کا 2 رکنی بینچ پرویز الٰہی کی اپیل پر سماعت 7 نومبر کو سماعت کرے گا۔
پرویز الٰہی کی جانب سے دائر اپیل میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سنگل بینچ نے حقائق کے برعکس جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ معطل کیا، گوجرانولہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے قانون کے مطابق فیصلہ دیا تھا۔اپیل میں استدعا کی گئی کہ ہائی کورٹ کے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔