اسلام آباد(صباح نیوز)تحریک لبیک پاکستان نے 5 نومبر کو طوفان الاقصی مارچ کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں تحریک لبیک پاکستان کے نائب امیر سید ظہیرالحسن شاہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری امت مسلمہ مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کو پاکستان سے بہت امیدیں ہیں۔رہنما ٹی ایل پی نے اعلان کیا کہ 5 نومبر کو طوفان الاقصی مارچ کریں گے، فیض آباد سے ڈی چوک تک مارچ کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments