کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ چورکو ایمانداربناکر اقتداردوپھر اسے چور بناکر نکال باہر کروپھر اسی چور کو ہیروبناکر لے آئوکب تک عوامی خواہشات امنگوں کے برخلاف فیصلے ہوں گے شہریوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنا زیادتی ہے آئی ایم ایف سے قرضہ لو آپس میں بانٹو،قرض واپسی کیلئے عوام پر ٹیکس لگائواور مہنگائی کرو75سال سے حکمرانوں مقتدرقوتوں کی طرف سے یہی لوٹ مار دھوکہ جاری ہے ۔اسرائیلی امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ وقت کی اہم ضرورت ہے اسرائیلی مظالم پر انٹرنیشنل ونیشنل میڈیایکطرفہ کوریج کر رہاہے فلسطینیوں کی نسل کشی ،بارود کی بارش ،فاسفورس بموں کی بارش پر خاموش رہنا اسرائیل کا ساتھ دینا ہے ۔مہاجرین کو زبردستی بے دخلی،امتیاری سلوک ،توہین ورقوم کی طلبی قابل مذمت ہے ۔دونوں برادر اسلامی ممالک مل بیٹھ کر مہاجرین کے مسئلے کو حل کریں ۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت زمینداروں کو بجلی کی فراہمی میں سنجیدگی اختیار کریں بلوچستان کا زراعت حکومتی عدم توجہی ،بجلی کی قلت ،متبادل بجلی نظام کی فراہمی میں زمینداروں کیساتھ تعاون نہ کرنے کی وجہ سے بلوچستان بنجروخشک سالی کاشکار ہوکر تباہ ہورہاہے۔کوئٹہ پیکیج کے نام پر بار بار اربوں روپے کرپشن کی نظرہوگئی اگر دیانت کیساتھ کوئٹہ پیکیج کی نگرانی نہیں کی گئی تو اب پھر کوئٹہ پیکیج کے نام پراربوں روپے ٹھیکیداروں وکرپٹ لوگوں کے جیبوں میں چلی جائیگی ۔ چمن بارڈرکے قریب رہنے والوں کیلئے پاسپورٹ ،ویزہ نظام کے تحت روزانہ کے بنیادپر رشتہ داروں وکاروبارکیلئے جانے والوں کیلئے مشکل ہے ۔مقامی آبادی کے لوگوں کیلئے رعایت وآسانی اورسہولت فراہم کرنادونو ں ممالک کے حکومتوں کی ذمہ داری ہے ۔جماعت اسلامی چہروں نہیں نظام کی تبدیلی کیلئے کوشاں ہے بدقسمتی سے ہمارے ہاں نظام کی تبدیلی کی کوئی بات نہیں کرتاالبتہ چہرے ہر الیکشن میں تبدیل ہوتے ہیں جس سے صرف چند افراد مالامال جبکہ عوام کی پریشانی ومشکلات میں روزافزوں اضافہ ہورہا ہے ۔
ہجرت کرنے والے افغان مہاجرین سے اونے پونے آدھی قیمت پر سامان خریدنے والے ظلم نہ کریں یہ مجبوری کل ان پر بھی آسکتا ہے ۔جانے والے مہاجرین کی مدد کرکے انہیں محبت واحترام اور خوشحالی واخلاق سے رخصت کیا جائے ۔پولیس مہاجرین نے نام پر لوٹ مار ،عوام الناس آدھی قیمت پر سامان خریدنے کے بجائے ان کی مدد کرکے عزت واحترام اور مرضی سے رخصت کریں ۔نگران حکومت کا بجلی گیس قیمتوں ،مہنگائی میں اضافہ اور آئی ایم ایف سے مزید بھاری سودی قرض لیناقابل مذمت ہے اسی لیے پاکستان میں ترقی وخوشحالی روزبروز دور ہوتی جارہے ہیں کہ نظام تبدیل نہیں ہوتاجس کوبھی عوام پر مسلط کیا جاتا ہے وہی آئی ایم ایف وامریکی غلامی میں عوام کو مسائل ومشکلات اورپریشانیوں میں دھکیل دیتاہے ،جماعت اسلامی ان ظالموں کے خلاف میدان عمل میں موجود ہے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ عدل وانصاف کااسلامی نظام قائم ہوجائے ۔حکومت چمن دھرنے والوں کے جائز مطالبات فوری تسلیم کیے جائیں ۔نگران حکومت غلط فیصلوں ،غلط اقدامات سے گریزکریں ۔نگرانوں کو اگرملک وقوم اورعوام کی فکر ہے تولٹیروں کو دوبارہ مسلط کرنے کے بجائے ان کی لوٹ مار بے نقاب ،لوٹی ہوئی دولت برآمد کرکے قوم کی حالت بدلنے پر خرچ کیا جائے تین سال حکمرانی کرنے والوں کو دوبارہ قوم پر مسلط کرنادانشمندی نہیں قومی دشمنی ہے