الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 8 فروری 2024 کو کرانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد(صباح نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات 8 فروری 2024 کو کرانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔جمعہ کو جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان صدر مملکت سے مشاورت کے بعد آئینی اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے 8 فروری 2024 کو ملک میں قومی اسمبلی، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات کے لیے پولنگ کی تاریخ کے طور پر اعلان کرتا ہے۔۔