اسلام آباد (صباح نیوز) یوم شہدا فلسطین کے موقع پر پارلیمینٹ ہاؤس کی جامع مسجد میں نماز جمعہ سے پہلے شہداء فلسطین کے لیے قرآن خوانی کی گئی، شہدا کی روح کے ایصال ثواب کے لئے خطیب مولانا احمد الرحمان نے اجتماعی دعا کروائی۔ اسرائیل کے خلاف برسرپیکار مجاھدین فلسطین کوخراج تحسین کیا گیا ۔ قرآن خوانی میں قومی اسمبلی سینیٹ سیکرٹریٹ کے ملازمین ، سیکورٹی اہلکاروں پولیس اور دیگر نمازی شریک ہوئے ۔ شہدا فلسطین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے غمزدہ فلسطینی خاندانوں سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ۔ماحول انتہائی سوگوار تھا۔ پارلیمان ہاؤس میں جمعہ کو ہرنمازی، مظلوم فلسطنیوں کے سلامتی کے لئے دعا گوتھا
Load/Hide Comments