راولپنڈی (صباح نیوز)ضلع ژوب کے علاقے سمبازا میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرکے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ رات سمبازا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔جاری بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا اور 6 دہشت گرد مارے گئے،
مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں مصروف تھے۔کارروائی کے حوالے سے مزید بتایا گیا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کی صورت میں ان کے خاتمے کے لیے کارروائی کر رہی ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج اپنی قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، خوش حالی اور ترقی سبوتاژ کرنے والوں کے خلاف لڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔