اسلام آباد (صباح نیوز)سینیٹ میںمظلوم فلسطینی عوام کی مکمل حمایت اور بھرپوراظہار یکجہتی کی قرارداد کو اتفاق رائے سے منظورکردلیا گیا سینیٹ نے م فلسطینیوں کی نسل کشی، غزہ کے محاصرہ اور اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی مطالبہ کیا ہے کہ تمام بین الاقوامی انسانی تنظیموں کو غزہ تک مکمل رسائی کی اجازت دی جائے تاکہ محصور فلسطینیوں ۔
اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی صدارت میں ہوا۔فلسطین کی صورتحال پر بحث مکمل ہونے کے بعدقائد ایوان اسحاق ڈار نے مشترکہ قرارداد پییش کی جس میں فلسطینیوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت اور القدس الشریف کے دارالحکومت کے طور پر فلسطین کی آزاد وخودمختیار ریاست کے ان کے حق کی حمایت سے متعلق پاکستان کی اصولی پالیسی کا اعادہ کیا گیا۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ دوسری عالمی جنگ میں ہولوکاسٹ کے بعد سے، کسی بھی ریاست نے اتنے بڑے پیمانے پر قتل و غارت، قتل عام اور جنگی جرائم کا ارتکاب نہیں کیا جس کا ارتکاب اسرائیل نے کیا ہے ۔ دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل غزہ میں فلسطین کے بچوں، خواتین اور مردوں کے خلاف انسانیت کے خلاف اسرائیلی جرائم اور ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔
اسرائیل کی جنگی جرائم کے حوالے سے ان کے دوہرے معیارکی بھی مذمت کی گئی ہے جو اسرائیل کو جرائم میں اپنے شراکت دار کے طور پر سپورٹ کر رہے ہیں، غزہ کے اسرائیلی محاصرہ فلسطینیوں کی نسلی کشی کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے اور ہنگامی مدد فوری جنگ بندی کا مطالبہ اور ۔قرارداد میں غزہ میں فوری جنگ بندی کرتے ہوئے ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا،یہ بھی کہا گیا ہے کہ سینیٹ آف پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام بین الاقوامی انسانی تنظیموں کو غزہ تک مکمل رسائی کی اجازت دی جائے تاکہ محصور فلسطینیوں کو امدادی سامان، ادویات، خوراک اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ایوان نے اسرائیلی جارحیت اور قبضے کے خاتمے کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کرنے والی اسرائیلی سرگرمیوں کو فوری طور پر ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔