سابق صدر آصف زرداری کی سپریم کورٹ بار کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد

اسلام آباد (صباح نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ بار کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد دیتے ہوئے آئین کو مقدس دستاویز قرار دے دیا۔انہوں نے سپریم کورٹ بار کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آئین ہم سب کے لیے مقدس دستاویز ہے۔سابق صدر نے پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ عاصمہ جہانگیر گروپ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔آصف زرداری نے صدر شہزاد شوکت، سیکرٹری علی عمران سمیت تمام نئے منتخب ہونے والے عہدے داروں کو مبارکباد دی ہے۔