گومل یونیورسٹی میں10نومبر کو مردوں کی پہلی میرا تھن ریس کا اعلان


ڈیرہ اسماعیل خان(صباح نیوز) گومل یونیورسٹی میں10نومبر کو مردوں کی پہلی میرا تھن ریس کا اعلان کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کی خصوصی ہدایت پرڈپٹی رجسٹرار ایفیلی ایشن ڈاکٹر احترام اللہ نے ڈائریکٹر سپورٹس نجم الدین کے اشتراک سے پہلی میراتھن ریس 10نومبر2021بروز بدھ کو کرانے کا اعلان کر دیا۔

اس موقع پرڈپٹی رجسٹرا ر ایفیلی ایشن ڈاکٹر احترام اللہ نے بتایا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر افتخار احمد کی خصوصی ہدایت پر”رن ود گومل”کے عنوان سے گومل یونیورسٹی میں پہلی دفعہ میرا تھن ریس کا انعقاد کروایاجا رہا ہے جس میں گومل یونیورسٹی کے طلبہ ،اساتذہ اور ملازمین حصہ لیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گومل یونیورسٹی کے مین کیمپس میں ہونیوالی میرا تھن ریس کا فاصلہ 10.55کلومیٹر ہو گا۔ جس میں حصہ لینے والے طلبہ اور کھلاڑیوں کی فیس 100روپے رکھی گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ریس میں حصہ لینے کیلئے رجسٹریشن کروانے کی آخری تاریخ 05نومبر2021بروز جمعتہ المبارک ہے جو ڈائریکٹر سپورٹس نجم الدین کے دفتر میں ہو گی۔

میرا تھن ریس میں حصہ لینے والے کھلاڑی ریس کیلئے مکمل ٹریک سوٹ اور سپورٹس بوٹ پہن کر آئیں گے۔ڈاکٹر احترام اللہ نے مزید کہا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر افتخار احمد کااس میرا تھن ریس کروانے کا مقصد طلبا میں تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کو بھی فروغ دینا ہے۔