منفی قیاس آرائیاں کرنے والے تھوڑا انتظار کر لیں، سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی پرمنفی قیاس آرائیاں کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے ،

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ منفی قیاس آرائیاں کرنے والے تھوڑا انتظار کر لیں۔نواز شریف نے جے آئی ٹی اور عدالتوں میں سینکڑوں پیشیاں بھگتیں اور ہمیشہ قانون کی پاسداری کی۔عرفان صدیقی نے کہاکہ کسی کو کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہئے۔ نوازشریف انشا اللہ اب بھی وطن واپس پہنچ کر تمام قانونی تقاضے پورے کریں گے۔۔