سائفر کیس،چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پرفرد جرم عائد نہ ہو سکی


راولپنڈی (صباح نیوز)سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد نہ ہوسکی۔

راولپنڈی اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت میں سائفر کیس کی سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔

گزشتہ سماعت پر چالان کی نقول تقسیم نہ ہونے پر فردِ جرم کی کارروائی نہیں ہوسکی تاہم عدالت نے ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کر دیں اور سائفر کیس کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کر دی۔

عدالت نے فردِ جرم کی کارروائی اگلی سماعت کے لئے  مقرر کر دی ہے۔سماعت کے دوران دونوں ملزمان اور ان کی لیگل ٹیم کمرہ عدالت میں موجود تھی۔