نوشہرہ (صباح نیوز)وفاقی وزیردفاع پرویزخٹک نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور اداروں کے درمیان بہترین تعلقات ہیں۔اپوزیشن کی لونگ مارچ اور دھرنا تحریک اپنی موت خود مرگئی ہے۔مری سانحہ پر دل دکھی ہے ۔وزیراعظم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے 23قیمتی جانوں کے ضائع افسوس ناک ہے کسی کی غفلت ثابت ہوئی سخت سے سخت سزا دی جائیں گئی۔مولانا فضل الرحمن آسلام اباد آئے اور ان کی تحریک خود با خود ختم ہوگئی غباروں سے ہوا نکل گئی۔مولانا فضل الرحمن پہلے خود اسلام اباد چھوڈ کر چلے گئے تھے۔تحریک انصاف میں تمام فیصلے کارکنان کی مرضی سے ہوں گئے۔خیبرپختونخوا بلدیاتی کے دوسرے مرحلے میں تحریک انصاف کلین سیوپ کرے گئی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے زیارت کاکا صاحب،آمانگڑھ اور وکلا کے تین رکنی وفد سے ملاقات اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک کی پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق صدر ڈسٹرکٹ بار افتخارعلی خان ایڈوکیٹ، ڈویژنل صدر لائرفورم اور محمد سعید ایڈوکیٹ اور میاں شجاع کاکاخیل ایڈوکیٹ سے خصوصی ملاقات تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی ۔تینوں وکلا رہنماوںنے تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی جلد پرس کانفرس میں باقاعدہ اعلان کریں گے۔