سراج الحق کی شہباز شریف کو17 اکتوبر کو جماعت اسلامی کی قومی فلسطین کانفرنس میں شرکت کی دعوت


لاہور(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سابق وزیر اعظم شہباز شریف سے رابطہ کرکے انہیں 17 اکتوبر کو جماعت اسلامی کے زیراہتمام اسلام آباد میں ہونے والی قومی فلسطین کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نے امیر جماعت کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے کہا ہے ان کی پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا وفد کانفرنس میں شرکت کرے گا۔ سابق وزیراعظم نے امیر جماعت کے اقدام کو سراہا اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ کانفرنس میں شرکت کے لیے سیاسی وسماجی قائدین اور انسانی حقوق کے رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے۔ قیصر شریف نے کہا کہ امیر جماعت ذاتی طور پر دیگر جماعتوں کے قائدین کو بھی کانفرنس میں شرکت کے لیے دعوت دیں گے۔