الخدمت فاؤنڈیشن ڈبلیو ایچ او کے درمیان بنیادی صحت سہولیات سے متعلق اہم معاہدہ

لاہور(صباح نیوز)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اورعالمی ادارہ صحت کے درمیان اہم معاہدہ،صدرپروفیسرڈاکٹر حفیظ الرحمن اورنمائندہ عالمی ادارہ صحت  ڈاکٹر پالیتھا مہیپالا نیبن بنیاد ی صحت کی سہولیات میں باہمی تعاون کے معاہدے پردستخط کئے ۔

معاہدے کامقصدبنیادی صحت بالخصوص ماں اوربچے کی صحت،غذائیت،ذہنی صحت اورہنگامی ردعمل کے شعبوں میں خدمات تک رسائی بڑھانے اور مضبوط بنانے کے لیے باہمی تعاون ہے۔ڈاکٹرحفیظ الرحمن نےکہاکہ اس منصوبے کےتحت عالمی ادارہ صحت، الخدمت فاؤنڈیشن کے ہیلتھ کیئرپروفیشنلز کی استعداد کار میں اضافہ کرنے کیلیے مدد کرے گا۔پروجیکٹ تعاون کے معاہدے  کےتحت عالمی ادارہ صحت تھرپارکر میں الخدمت ہسپتال میں نیوٹریشن سٹیبلائزیشن سینٹر قائم کرے گا۔

عالمی ادارہ اس ہیلتھ سینٹرکو چلانے کے لییطبی سازوسامان  فراہم کرنے کیساتھ صحت کی خدمات فراہم کرنے والے عملے کو تربیت بھی دے گا تاکہ شدید غذائی قلت کی وجہ سے پیچیدگیوں کا شکار بچوں کی صحت کا بہترطور پر خیال رکھا جا سکے۔