کوئٹہ(صباح نیوز) کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پرکائونٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا، اس دوران دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ سے مکان میں موجود 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔