حکومت کا اسکول سطح پرترجمہ قرآن لازمی کرنے کافیصلہ قابل تحسین ہے،محمد حسین محنتی


کراچی(صباح نیوز)  امیرجماعت اسلامی سندھ و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہاکہ حکومت کا اسکول سطح پرترجمہ قرآن لازمی کرنے کافیصلہ قابل تحسین ہے، جماعت اسلامی اپنے قیام کے روزاول سے اس بات کی خواہاں ہے کہ قرآن وسنت ذریعہ تعلیم ہو کیونکہ قوموں کی ترقی کا رازقرآنی تعلیمات جاننے اوراس پرعمل کرنے میں مضمر ہے۔اس مقصد کے لیے ترجمہ قرآن کو نصاب کے مطابق ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں جماعت اسلامی سندھ شعبہ تعلیم کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اجلاس میںپروفیسر ڈاکٹر محمد اسحاق منصوری کی جانب سے قرآنی تعلیمات و ترجمہ قرآن کے حوالے سے ترتیب دیئے جانے والے نصاب پران کی کاوشوں کو سراہا اوراس سلسلے میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیںتاکہ کتاب کی اشاعت کے مراحل کو مکمل کیاجاسکے۔

صوبائی امیرکا کہناتھا کہ صوبائی اسمبلیوں میں قرآن ترجمہ کے ساتھ پڑھائے جانے کی قراردادیں منظور کرنے کا فیصلہ خوش آئندہ ہے۔قرآن کا ترجمہ اور اس سلسلے میں پوچھے جانے والے سوالات بچوں میں دینی شعور پیداکرنے کا محرک بنیں گا۔اس طرح نئی نسل کی تعمیر وترقی اس کے مطابق ہوجائے تویہ پاکستان میں حقیقی تبدیلی کا راستہ بن سکاتا ہے۔آج کے معاشرے میں کرپشن کا علاج بھی قرآن کی تعلیمات سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر ماہرتعلیم پروفیسر ڈاکٹر اسحاق منصوری،عظیم احمد صدیقی، فیض احمد فیض، ابوعامر اعظمی،سعید احمد صدیقی،ڈاکٹر غوث محمد پروفیسر عمیراحمد،یاسین ظفراورمجاہد چنا بھی موجود تھے۔