بنوں،سی ٹی ڈی کا آپریشن ،کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد ہلاک


بنوں(صباح نیوز)بنوں میں کائونٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے آپریشن کے دوران مقابلے میں کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی مطابق مصدقہ اطلاعات پر     بنوں کے علاقے تھانہ لکی کے حدود امیر وانڈا روڈ پر دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، اس کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے ٹیم پر اچانک فائرنگ شروع کردی، اور جوابی فائرنگ میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ جب کہ دیگر دہشتگرد رات کے تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا، اور ان کے قبضے سے 2 کلاشنکوف، 6 میگزینز اور کافی تعداد میں کارتوس اور 02 بنڈولوئر شناختی کارڈ، نقد رقم، مختلف قسم کے کارڈز، اور ایک عدد بوری برنگ سفید جس میں بارودی مواد دیسی خود ساختہ آئی ای ڈی اور دیگر سامان برآمد ہوا۔