مستونگ میں سڑک کنارے دھماکے میں زخمی ڈرائیور چل بسا


 کراچی(صباح نیوز) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سڑک کنارے گاڑی کے قریب دھماکے میں زخمی ہونے والا گاڑی کا ڈرائیور کراچی میں انتقال کرگیا ۔

ڈرائیور عنایت اللہ شاہوانی گزشتہ ماہ جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللہ پر ہونے والے بم حملے میں زخمی ہوئے تھے ۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق سڑک کنارے بم حملے میں حافظ حمداللہ سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے ۔ شدید زخمی ہونے پر ڈرائیور کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کیا گیا گیا تھا ۔