لسبیلہ(صباح نیوز)لسبیلہ کے قریب گھر کی چھت گرنے سے 3 بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق اور2 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق افسوس ناک واقعہ اوتھل کے علاقے دیرجا گوٹھ شفیع محمد شاہوک میں پیش آیا جہاں خستہ حال گھر کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر 3بچے جاں بحق جبکہ 2افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ملبہ ہٹا کر زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔