جی بی ایل اے 13  استور ون کے ضمنی الیکشن کے نتائج روکنے کا نوٹیفکیشن معطل


 گلگت(صباح نیوز)گلگت بلتستان کی چیف کورٹ نے ضمنی الیکشن کے نتائج روکنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا،9 ستمبر کو ہونے والے جی بی ایل اے 13 استور ون کے ضمنی الیکشن کے نتائج الیکشن کمیشن نے روک لئے تھے جس پر پی ٹی آئی کے خور شید خان نے چیف کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

پی ٹی آئی امیدوار کی درخواست پر چیف کورٹ گلگت بلتستان نے الیکشن کمیشن کا نتائج روکنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے خورشید احمد 6164 ووٹ لے کر آگے اور (ن)لیگ کے فرمان علی 4899 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔