کوئٹہ ‘ گھر میں گیس لیکج سے دھماکا،6 افراد زخمی


کوئٹہ (صباح نیوز)کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دھماکے میں دو بچوں اوردو خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق کوئٹہ میں سریاب روڈ پر رہائشی علاقے میں گھر میں گیس لیکج سے دھماکا ہوا۔

دھماکے کے نتیجے میں جھلس کر زخمی ہونے والی خواتین اور بچوں کو فوری طور پر بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے برن وارڈ منتقل کر دیا گیا ۔