سکروٹنی رپورٹ سے صادق اورامین کا نام نہاد چہرہ ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا ،شہباز شریف


لاہور (صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمدشہباز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی سکروٹنی رپورٹ سے  صادق اورامین کا نام نہاد چہرہ ٹکڑے، ٹکڑے ہو گیا ۔ان خیالات کااظہار شہباز شریف نے بدھ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ اصل میں وزیر اعظم عمران خان کو گنہگار ثابت کرنے کے لئے کھلی فرد جرم ہے۔ صادق اورامین کا نام نہاد چہرہ ٹکڑے، ٹکڑے ہو گیا ہے۔  سچ کا لوگوں کو ایکسپوز کرنے کا اپنا ہی عجیب وغریب طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی گزشتہ سات برس سے فارن فنڈنگ کیس سے بھاگ رہی تھی اوراب ہمیں معلوم ہوا ہے کہ اس بھاگنے کی وجہ کیا تھی۔