بھاری بلوں ،بدترین مہنگائی سب کا بنیادی مسئلہ اورپریشانی ہے.مولاناعبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بجلی قیمتوں اور بدترین مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی عوام الناس ،تاجر برادری دکاندار ،وکلاء وصحافیوں کے تعاون سے آج ملک گیر ہڑتال کریگی بلوچستان میں گوادرسے ژوب اور صوبائی دارالحکومت میں تمام دکانیں ،مارکیٹیں بند ہوگی ۔وکلاء عدالتوں کا بائیکاٹ کریں گے ۔پہلے مرحلے کی کامیابی کے بعد دوسرے مرحلے کا اعلان کریں گے ملک آئی ایم ایف کے حوالے کرنے ،لوٹ مار ،مہنگائی ،بدعنوان ،مفت خوروں کے خلاف خاموش نہیں بیٹھیں گے ۔آج کے ہڑتال کی کامیابی تاجر برادری دکاندار اورعوام الناس کی کامیابی ہے بجلی کے بھاری بلوں ،بدترین مہنگائی سب کا بنیادی مسئلہ اورپریشانی ہے ۔الحمداللہ ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی تمام اضلاع بڑے شہروں میں تاجروں دکانداروں اوروکلاء سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے حمایت وتائیدکرکے حوصلہ دیا ۔

ان خیالات کا اظہارانہو ں نے تاجر برادری ،وکلاء ،دکاندارو ں کے وفودودکانداروں کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بجلی ،پٹرول،گیس ،ادویات ،خوردنی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم نے آئی ایم ایف کی غلامی برقراررکھتے ہوئے اپنی حکومت ووزارتیں بچانے کیلئے کیے۔مہنگائی کی وجہ بدعنوانی اور بیوروکریسی ،حکمرانوں ،جرنیل وججزکو گیس بجلی سمیت دیگر بھاری بھر ماراعات کی وجہ سے ہیں حکمران ہر بار عوام سے ہی قربانی مانگتے ہیں جبکہ خود کسی طرح قربانی دینے کیلئے تیار نہیں بلکہ اُلٹامراعات تنخواہیں میں اضافہ کر رہے ہیں ۔حکمرانوں مقتدر قوتوں نے ملک کو عوام کیلئے دیوالیہ اور اپنے لیے دیوالیہ ہونے سے بچایاہے ۔جماعت اسلامی قوم کیلئے سڑکوں ،عدالتوں ،پارلیمان سمیت ہر پلیٹ فارم پر احتجاج کررہی ہے عوام نے سب کو آزما لیا مگر مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہورہاہے حکومت فوری طور پر بجلی گیس وادویات کی قیمتوں میں اضافہ واپس ،غریب عوام کو ریلیف دیکر مراعات یافتہ طبقات کی مراعات فوری بند کریں ۔بڑے آفیسرز،جرنیل ،ججز،اسٹبلشمنٹ ،حکمرانوں مقتدرقوتوں ،ممبران اسمبلی کے مفت بجلی ومفت گیس،مفت جہازٹکٹیں ،مفت گھر ختم کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے۔ لوٹ مارنے عوام کو پریشان ،مہنگائی میں اضافہ احتساب کے راستے بند کر دیے ہیں #