مانیٹری پالیسی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کی خبر بے بنیاد ہے،سٹیٹ بینک


 کراچی(صباح نیوز)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کی خبر بے بنیاد ہے۔

ایک بیان میں اسٹیٹ بینک نے کہا کہ شرح سود سے متعلق پیش گوئی کرنا قبل ازوقت ہوگا۔مرکزی بینک نے کہا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کااجلاس14 ستمبر کو ہوگا جس میں معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور کمیٹی مناسب فیصلے کرے گی،مانیٹری پالیسی کمیٹی (یم پی سی) کے ہنگامی اجلاس کی خبر بے بنیاد ہے۔