کوئٹہ ،نامعلوم افراد کی فائرنگ،بلوچستان کانسٹیبلری کااہلکار جاں بحق


کوئٹہ(صباح نیوز)کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بلوچستان کانسٹیبلری کا اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے پولیس کانسٹیبل کو قتل کردیا،  اختر حسین بلوچستان کانسٹیبلری میں ملازم تھا۔

پولیس نے بتایا کہ اہلکار اپنی ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد گھر جارہا تھا، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 2 خول برآمد کرلئے گئے۔

مقتول کی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی جبکہ واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔