کوئٹہ (صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حکمران بجلی گیس پٹرولیم مصنوعات ودیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیں ، اشرافیہ ،جج،جرنیل وآفیسرزاورشاہی طبقات کو مفت بجلی گیس بند کرتے ہوئے مراعات اور بھاری تنخواہوں میں کمی کروادیں، 2ستمبر کو ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی بجلی گیس پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ اورمہنگائی کے خلاف بھر پورہڑتال ہوگا تاجر برادری دکاندار ٹرانسپورٹرزوعوام ہڑتال کوکامیاب بنائیں یہ ٹیسٹ کیس ہے انشاء اللہ عوام لٹیروں کے خلاف اُٹھیں گے تولوٹ مار ختم اور حقیقی تبدیلی آئیگی ۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں مخلوط حکومتوں نے لوٹ مارمچائی ہر طرف لوٹ مار اقرباء پروری اور کرپشن وکمیشن کا دور دورہ گزراہے کوئی حکومت ایسی نہیں آئی جو عوام وبلوچستان کے مفاد میں ہو اشرافیہ ومقتدرقوتوں کی اشیربادسے آنے والوں نے ہمیشہ اہل بلوچستان کا استحصال کیا بدعنوانی کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے بلوچستان میں غریبوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ ایک طرف مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان ہے اور دوسری جانب ظلم اور بدامنی ہے۔ نگران حکومت نے آتے ہی پٹرول کی قیمت میں20 روپے لٹر اضافہ کرکے سابقہ نااہل ،ناکام حکومت کے نقش قدم پر چلنے کا فیصلہ کر دیاجوکہ آئی ایم ایف کی پاکستان کی تباہی کا راستہ اور نقش قدم پر چلنا ہے۔آئی ایم ایف سے چھٹکارااسی صورت ممکن ہے کہ لٹیروں اشرافیہ مقتدر قوتوں پرنوازشات ،مفت پٹرول مفت بجلی مفت گیس ،لاکھوں تنخواہیں ،مراعات بند کیا جائے۔غریب عوام پر علاج تعلیم کے دروازے بند کر دیے گیے غریب عوام گھر کا راشن پورا نہیں کر سکتا ادویات کی قیمتوں میں اضافے نے علاج کے دروازے بھی بند کر دیے۔ گزشتہ چند ماہ میں بجلی قیمت میں80 فیصد اضافہ ہوا، یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا اور دیگر اشیائے خورونوش پر سبسڈی ختم کردی گئی،چینی آٹاودیگر خوردنی اشیاء کی خرید عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی مہنگائی آسمان تک پہنچ گئی روزگار ناپید ،دیہاڑی دار مزدور پریشان خود سوزی وخودکشی پر مجبورہیں۔ آئی ایم ایف قوم کی نہیں حکمرانوں کی مجبور ی ہیں آئی ایم ایف سے قوم کے نام پر لیا گیا قرض زرداری ،نواز،اے پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کے لیڈرزحکمرانوں اورمقتدر قوتوں واشرافیہ سے لیا جائے