راولپنڈی (صباح نیوز) صدرراولپنڈی چیمبر آف کامرس ثاقب رفیق نے کہا کہ بجلی کی موجودہ قیمت میں بین الاقوامی مارکیٹ کا مقابلہ نہیں کرسکتے، موجودہ حالات میں کاروبار کرنا ناممکن ہے، بلوں میں ہوشربا ٹیکس لگائے گئے ہیں ان کے بارے میں علم نہیں، لوگ دکانیں اور کاروبار بند کر رہے ہیں، حکومت کو چایئے کہ وہ توانائی کے متبادل ذرائع پر توجہ دے تاکہ سستی بجلی ملے ، ٹیکس کولیکشن کے لیے سرمایاکاری کا ماحول سازگار بنایا جائے ، راولپنڈی چیمبر حکومت کو منگل تک کی ڈیڈ لائن دے رہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ واپس لے بصورت دیگر چیمبر سے کچہری چوک تک احتجاجی ریلی نکالے گا، احتجاجی ریلی میں تاجر تنظیمیں اور عوام بھی شریک ہونگے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج پرامن ہوگا۔گروپ لیڈر سہیل الطاف نے کہا کہ جب سے نگران حکومت آئی ڈالر کنٹرول سے باہر ہوگیا ہے،نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کو سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے لیے ملاقات کرنی چایئے، جن اداروں کو مفت بجلی اور پٹرول مل رہا ہے اسے بند کیا جائے، لوگ بجلی کے بل جلا رہے ہیں، سمال چیمبراور شہر بھر کی انجمن تاجران کے نمائندوں سمیت ، مرکزی انجمن تاجران گوجر خان، مرکزی انجمن تاجران ٹیکسلا، پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن، مرکزی جیولر زایسوسی ایشن،آٹو پارٹس ایسوسی ایشن، ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن،گڈز ایسو سی ایشن،ریستوراں اور ہوٹل ایسوسی ایشن، شوز ایسوسی ایشن،ٹریول اینڈ ٹور ایسوسی ایشن، پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن، موتی بازار ، مری روڈ، مغل سرائے، دلگراں بازار، نمک منڈی، نرنکاری بازار، کلاں بازار، چائنا مارکیٹ، لیاقت روڈ،کمرشل مارکیٹ، سکستھ روڈ، ٹینچ بھاٹا، روات انڈسٹریل اسٹیٹ اور دوسرے علاقوں کے نمائندے بھی شریک تھے۔پریس کانفرنس میں شاہد غفور پراچہ، شیخ حفیظ،ارشد اعوان ، تاج عباسی، ظفر قادری ، راجہ جواد، پولٹری ایسو سی ایشن کے نمائندے ڈاکٹر حسن سروش نے بھی اظہار کیا کیا، اس موقع پر سینئر نائب صدر محمد حمزہ سروش، نائب صدر فیصل شہزاد، سابق صدور، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران اور چیمبر ممبران بھی موجود تھے۔