کراچی (صباح نیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایک بیان کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 13 کروڑ 6 لاکھ ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 18 اگست کو 13 کروڑ 6 لاکھ ڈالر کمی سے ملکی زرمبادلہ ذخائر 13 ارب 24 کروڑ ڈالر رہے۔
بیان کے مطابق اسٹیٹ بینک کا ذخائرہ 12 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کمی سے 7 ارب 93 کروڑ ڈالر ہیں۔اسٹیٹ بینک کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 58 لاکھ ڈالر کم ہو کر 5 ارب 31 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔