بٹگرام واقعہ کے بعد چیئرلفٹ کا مالک گرفتار


بٹگرام (صباح نیوز)پولیس نے بٹگرام میں گزشتہ روز ہونے والے افسوسناک حادثے کے بعد چیئرلفٹ کے مالک کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق بٹگرام چیئرلفٹ کے مالک کو حادثے کے ایک روز بعد ہی مقامی تھانہ بھننہ پولیس نے  حراست میں لے لیا ۔ ضلعی انتظامیہ نے چیئر لفٹ کنٹرول روم کو بھی تالے لگا دیئے۔

نجی چیئر لفٹ مالک کو حراست میں لینے کے بعد پولیس کی طرف سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بٹگرام کی تحصیل آلائی میں پاشتو جھنگڑی چیئرلفٹ کی رسی ٹوٹ گئی تھی، لفٹ میں سکول کے 8 بچے اور 2 اساتذہ موجود تھے۔ صبح 7 بجے کے وقت چیئرلفٹ کے ذریعے بچے اسکول جارہے تھے کہ لفٹ کی تین میں سے دو رسیاں ٹوٹنے سے چیئرلفٹ تقریبا 900 فٹ کی بلندی پر پھنس گئی تھی۔